curvy hookup black gay hookup free nyc hookups free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وسیم خان آئی سی سی میں جنرل منیجر کرکٹ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں جنرل منیجر کرکٹ مقرر ہوگئے۔

دبئی سے جاری اعلامیے کے مطابق وسیم خان آئی سی سی میں جیف آلڈرائس کی جگہ جنرل منیجر کرکٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

وسیم خان کے لیے جگہ خالی کرنے والے جیف آلڈرائس اب چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)  کے عہدے پر فائز ہیں۔

وسیم خان جو پی سی بی میں اہم ذمے داریاں نبھاچکے ہیں، نے آئی سی سی کو جوائن کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

رمیز راجا کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد وسیم خان اپنے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.