بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) مینگل کے سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے حکومت سے چاغی واقعے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت سے چاغی واقعے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم آج کی حکومت کا حصہ ہیں اور رہیں گے ،ہمارے لوگ روزگار کے متلاشی ہیں دو وقت کی روٹی ان کا مطالبہ ہے۔
جہانزیب جمالدینی نے مزید کہاکہ ہم نے اگر کوئی ناجائز بات کی ہو تو ہمارے خلاف بھی کمیشن بنے۔
Comments are closed.