نئی تشکیل پانے والی وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل دن 11 بجے ہوگی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کابینہ سے حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کل وفاقی وزراء سے حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے چیئر مین سینیٹ کو حلف سے متعلق آگاہ کردیا۔
ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی علالت کے باعث چھٹیوں پر ہیں۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ 36 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزراء حلف اٹھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ باقی 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی۔
دوسری جانب سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم ابھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے، بلوچستان میں آئے روز عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔
Comments are closed.