بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جے یو آئی کو کون کونسی وزارتیں ملنے کا امکان ہے؟

جمعیت علماء اسلام کو وفاقی کابینہ میں کتنی وزارتیں ملنے کا امکان ہے، اس حوالے سے معلومات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے 4 وزرا کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے، مولانا اسعد محمود کو وزرات مواصلات ملنے کا امکان ہے، مولانا عبدالواسع کو وزرات ہاؤسنگ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور دیے جانے کا امکان ہے، سینیٹرطلحہ محمود کو وزیر سیفران بنائے جانے کا امکان ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ باقی 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنایا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کو آبی وسائل کی وزارت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوید قمر کو وزارت تجارت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹوزرداری کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور بنائےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شیری رحمان کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، شازیہ مری کو چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنائے جانے کا امکان  ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.