بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 182 روپے 54 پیسے ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 32 ہزار 400 روپے ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 513 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 991 ڈالر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.