بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواجہ آصف نے وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں تاخیر کی وجہ بتادی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں تاخیر کی وجہ بتادی۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا معاملہ حل ہوگیا ہے، بلوچستان میں فائرنگ کے واقعہ پر بی این پی مینگل کے تحفظات تھے، بی این پی مینگل کے تحفظات کے باعث حلف برداری میں ایک دن کی تاخیر ہوئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی وزارت پیپلزپارٹی کو دی جائے گی، سول ایوی ایشن مسلم لیگ ن ، کامرس پیپلزپارٹی کو ملے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون ہوں  گے، احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاور اور پٹرولیم کی وزارت شاہد خاقان عباسی دیکھیں گے، اقتصادی امور کی وزارت ایاز صادق دیکھیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیرخارجہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.