بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمضان کیلئے PSX کے نئے کاروباری اوقات کا اطلاق آج سے ہوگا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رمضان کے نئے کاروباری اوقات کا اطلاق آج سے ہوگا۔

بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی کے بعد ایکسچینج نے کاروبار کا دورانیہ تبدیل کیا ہے، رمضان المبارک میں کاروبار کا آغاز صبح 9:17 بجے ہوگا۔

رمضان میں پیر سے جمعرات کاروبار کی بندش 1:30 بجے ہوگی، جبکہ جمعے کو کاروبار کی بندش12:30 بجے ہوگی۔

پاکستان اسٹاک میں ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔

واضح رہے کہ نئے شیڈول سے قبل پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا آغاز صبح 10 بج کر 17 منٹ پر ہوتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.