پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے ایل این جی کے 6 اسپاٹ کارگوز کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے ایل این جی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔
دستاویز کے مطابق پی ایل ایل نے 6 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیے، جس کے مطابق مئی اور جون میں 3، 3 ایل این جی کارگوز خریدے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق پی ایل ایل نے 21 اپریل تک 6 کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہیں، اسی روز بولیاں کھول دی جائیں گی۔
دستاویز کے مطابق ٹینڈر میں ایل این جی کارگوز کی سپلائی ماہ مئی کے لیے 12 سے 13 مئی،17 سے 18 مئی اور 27 سے 28 مئی کو مانگی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق جون میں ایل این جی سپلائی، یکم سے 2 جون، 6 سے 7 جون اور 16 سے 17 جون کی مانگی گئی ہیں۔
Comments are closed.