امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے توشہ خانہ کا 30 سال کا ریکارڈ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزرائے اعظم نے تحائف سے کتنا اور کیا فائدہ حاصل کیا؟ قوم کے سامنے لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا 30 سال کا ریکارڈ پبلک کرنے سے حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیاست میں تشدد جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے، الیکشن ریفارمز کے لیے جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.