متحدہ قومی موومنٹ (پی ٹی آئی) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے سینے پر پتھر رکھ کر پی ٹی آئی سے معاہدہ کیا۔
لیاقت آباد میں دعوت افطار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیوایم نےالیکشن میں کامیابی کے بعد ہمیشہ سیاسی جماعتوں سے اتحاد بنایا۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ 1988 سے2021 تک تمام معاہدوں میں عوام کی ترجیحات سرفہرست رکھی، ایم کیو ایم سےجو تحریری معاہدہ کیا گیا اس پرجان بوجھ کر عمل نہیں کیا گیا۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم اچھی امید لیکر تحریک انصاف کے ساتھ چلتے رہے، ہم ایم کیو ایم کے کارکنان پر جعلی مقدمات کی بات کرتے رہے، ہم لاپتا کارکنان، دفاتر کی بندش پر بات کرتے رہے۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ پی ٹی آئی شہری علاقوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، عوام کو مزید جبر سے محروم رکھنے کے لیے سابقہ حکومت کے ساتھ رہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے موقع پر ہمیں مسائل حل کرنے کا موقع ملا۔
Comments are closed.