بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے تحفے نہیں ملک کی عزت بیچی ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحفے نہیں ملک کی عزت بیچی ہے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کو فارن فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا، عمران نیازی اپنے آپ کو صادق و امین کہتا ہے، صادق و امین تھے تو فارن فنڈنگ سے کیوں بھاگتے رہے؟۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج تک کسی ملکی سربراہ نے غیر ملکی تحفوں کا اتوار بازار نہیں لگایا، اس نے تحفے نہیں ملک کی عزت بیچی ہے، بغل میں چھری اور منہ میں رام رام، بغل میں کرپشن کے چھرے، منہ سے صادق و امین کہتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ امریکا کو ایبسولیوٹلی ناٹ کہتے تھے، قیدیوں کی وین دیکھ کر بلبلے کی طرح بیٹھ گئے، اگر رات کو عدالتیں کھلیں تو اس لیے کہ وہ آئین کی محافظ ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہر چیز کا سودا کرنے والا، تحفے، بیچنے والا ہیرو نہیں ہوسکتا، عمران نیازی بتائیں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا کتنے میں سودا کیا؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایک گھنٹے کے عمل کو سارا دن تماشا بنائے رکھا، غنڈے اسمبلی میں داخل کیے جس سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ گورنر پنجاب کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.