ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور رکن صوبائی سامبلی جام اویس سمیت 13ملزمان کو کلین چٹ دے دی، نام مقدمے سے خارج کروانے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں چالان بھی جمع کروایا گیا ہے۔
چالان کے مطابق قتل کے ملزم میر علی، حیدر علی، نیاز سالار کے درمیان جھگڑا غیر ارادی طور پر ہوا۔
ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس نے تمام ملبہ مقتول کی اہلیہ پر ڈال کر جان چھڑالی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جمع چالان کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی۔
چالان میں کہا گیا کہ مقتول کی بیوہ نے ناظم جوکھیو کے قتل کو حادثہ قرار دیا ہے، ناظم جوکھیو کے ورثاء نے واقعے کو قتل قرار دیا، جام کریم، جام اویس سمیت 13 ملزمان مقدمے میں ملوث نہیں پائے گئے۔
پولیس چالان کے مطابق ورثاء نے تمام ملزمان کو اللّٰہ کی خاطر معاف کرنا ظاہر کیا ہے۔
Comments are closed.