بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، متعدد افسروں کی تبدیلی کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز رونما ہونے والے واقعات میں اسٹاف کے مبینہ کردار پر متعدد افسروں کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر کو بتایا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کو آرڈینیشن عنایت اللّٰہ لک کو تبدیل کیا جائے گا۔

چیف سیکیورٹی افسر سردار اکبر ناصر کی بھی سرزنش کی جائے گی جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر ڈائریکٹر جنرل قانون سازی رائے ممتاز کی تقرری کا امکان ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار اور اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی پر نجی سیکیورٹی گارڈز ایوان میں لانے کا الزام لگادیا۔

ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی نے گزشتہ روز ایوان میں سیکیورٹی بھیجنے میں پس و پیش پر سردار اکبر ناصر کو گالیاں دیں، ایوان کے اندر 84 کانسٹیبلوں کی ذمہ داریوں کا بھی تعین کیا جائے گا انہیں دو ہفتے قبل ہی یونیفارم مہیا کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق تبدیلیوں کے احکامات نئے وزیر اعلیٰ کی طرف سے دیئے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.