بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماسکو کا ماریوپول میں یوکرینی فوج کو ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم

روس نے یوکرین کے اہم اسٹریٹیجک شہر ماریوپول کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے.

ماسکو نے ماریوپول میں یوکرینی افواج کو ہتھیار ڈالنے کیلئے الٹی میٹم دیا ہے اور کہا ہے کہ آج ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی اہلکاروں کو معاف کردیا جائے گا۔

کیف کی جانب سے روسی پیشکش پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

کیف کے شمالی اور لیوف کے مغربی حصے میں آج صبح دھماکے سنے گئے ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ماریوپول کی صورت حال ’’غیر انسانی‘‘  ہے، یوکرینی صدر نے مغرب سے فوری طور پر بھاری ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.