ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ہر قیمت پر کراؤں گا، اجلاس دوبارہ کرونگا۔
دوست مزاری نے کہا کہ آئینی و قانونی تقاضہ ہرصورت پورا کریں گے، حملہ پلاننگ کےتحت کرایا گیا۔
دوست محمد مزاری نے کہا کہ جو لوگ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملے کرنے والوں کےخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہوگا، رات بارہ بھی بج گئےتویہاں سے نہیں جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلےسے جانتا تھا یہاں پر گڑبڑ ہوگی، منظم طریقے سے ایوان میں لوٹے بھجوائے گئے، اجلاس سے پہلے کہا تھا ہنگامے کی اطلاعات ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جونہی اجلاس میں پہنچا تو تشدد شروع کر دیا گیا، آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری کوخط لکھ دیاہے، عدالت کےحکم کی روشنی میں مزیدسیکیورٹی مہیاکی جائے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کر دیا، ان کو لوٹے اور تھپڑ مارے، بال نوچے۔
پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراؤ کر لیا، اس صورتِ حال کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سیکیورٹی کے ساتھ واپس اپنے دفتر چلے گئے۔
پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس پر لوٹے رکھ دیے۔
Comments are closed.