بین الاقوامی شہرت یافتہ، پاکستانی سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
مولانا طارق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’محترمہ بلقیس ایدھی صاحبہ کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے جس طرح اپنی زندگی بے سہارا اور نادار انسانوں کی فلاح کے لیے وقف کر دی وہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔‘
مولانا طارق جمیل کی جانب سے بلقیس ایدھی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئی۔۔
بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔
Comments are closed.