پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے توشہ خانہ اسکینڈل کو ن لیگ کا شوشہ خانہ اسکینڈل قرار دیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ توشہ خانہ نہیں بلکہ ن کا شوشہ خانہ ہے۔
شہباز گِل نے کہا کہ بات سادہ ہے کیا کوئی گفٹ چھپا کے رکھا گیا جواب نہیں۔ سوال کیا قانون کے مطابق پورے پیسے جمع کروائے ، جواب ہاں ، پورے پیسے جمع ہوئے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کیا تمام چیزیں ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے پاس ڈکلئیر ہیں، جواب ہاں ڈکلئیر ہیں، عمران خان آپکی طرح کا چور فراڈ نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف قواعد کے خلاف 14کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کیے، قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری ، بریسلٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے گھڑی تحفے میں دی اور وہ سابق وزیراعظم نے حکومت سے خرید کر باہر جاکر فروخت کردی تو اس میں کیا جرم ہوا؟
انہوں نے کہا کہ جتنا یہ عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں اتنے ہی یہ خود گندے ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.