نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی 4 روپے 85 پیسے مہنگی کر دی گئی۔
بجلی مہنگی کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کا اپنے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا ہے کہ صارفین سے یہ وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے۔
نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ صارفین پر جی ایس ٹی کے سوا پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔
Comments are closed.