بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، آج درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل درجہ حرارت 36 سے38 اور پرسوں 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ مغربی بلوچستان کے قریب ہوا کا زائد دباؤ بن گیا ہے، ہواؤں کےرخ میں تبدیلی سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر قائد میں دن کے بیشتر حصے میں مغرب سے زمینی ہوائیں چلیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.