گورنر سندھ عمران اسماعیل آج اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے، انہوں نے استعفیٰ دینے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اپنا استعفیٰ ابھی صدر مملکت کو نہیں بھیجا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل استعفیٰ نئے وزیر اعظم کی حلف برداری سے قبل ہی دے دیں گے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ اجلاس میں عمران اسماعیل کے استعفے کا فیصلہ ہوگیا تھا۔
ذرائع نے کہا کہ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس چھوڑنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
Comments are closed.