خیبر پختونخوا کے وزیر آب پاشی لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹادیا گیا۔ لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
لیاقت خٹک وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ضمنی انتخاب میں لیاقت خٹک کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمایت کا نوٹس لیا تھا۔
گزشتہ روز پی کے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کامیاب ہوئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.