کراچی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی کو 7,7سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔
عدالت نے کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان عمران افضل اور شوکت حسین سمیت چار ملزمان پر ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نثار مورائی نے فشریزمیں 143 غیرقانونی بھرتیاں کیں اور 20 افراد کو مستقل کیا،ان کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ثابت ہوتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ ریفرنس میں دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ثابت نہیں ہوتا ہےلہذا گل منیر، ابوبکر، ریاض عمران اور عبدالسعید کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔
Comments are closed.