پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے ایکشن سے قبل پریکٹس میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، زلمی کی ٹیم شعیب ملک کی نصف سنچری کے باوجود بھی ناکام رہی۔
معین خان اکیڈمی میں ہونیوالے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 187 رنز بنائے، شعیب ملک نے ناقابل شکست 35 گیندوں پر 50 رنز بنائے، امام الحق نے 35 رنز اسکور کئے۔
ملتان سلطانز نے میچ میں 9 بولرز آزمائے، شاہد آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سلطانز کی ٹیم نے ہدف 5 وکٹ پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
محمد رضوان نے 37 اور ایڈیم لیتھ نے 31 رنز بنائے۔
Comments are closed.