فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی درآمد پر 17 فیصد سیلز ٹیکس پر چھوٹ دے دی گئی ہے۔
5 لاکھ میٹرک چینی کی درآمد پر 3 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر بھی چھوٹ ہوگی، درآمدی چینی کی فراہمی پر بھی سیلز اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ ہو گی۔
ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس چھوٹ ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2021 تک ہوگا۔
Comments are closed.