بہاولپور میں دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک میں تصادم سے 2 طالب علم جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، 4 طالب علموں کی حالت تشویشناک ہے۔
حادثہ خیرپورٹامیوالی روڈ پر اسرانی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، دھند کی وجہ سے اسکول وین ٹرک سے جاٹکرائی، وین میں 14 طالب علموں اور ڈرائیور سمیت 15 افراد سوار تھے۔
حادثے کے 8زخمی بچوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ایک کم سن بچی سمیت 4 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خیرپورٹامیوالی منتقل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.