حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اربوں روپیہ ضمیروں کو خریدنے کے لیے لگایا جاتا ہے، الیکشن کمیشن کا ویڈیو اسکینڈل پر نوٹس لینا اچھی بات ہے ۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت میں اوپن بیلٹ پر اتفاق کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو کہتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی ہے۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کرپشن کا نظام چلتا رہے ۔
Comments are closed.