جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عبدالغفور حیدری نے حکومتی پیشکش کی تردید کردی

اپوزیشن اتحاد کی مرکزی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے حکومت کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش کی تردید کردی۔مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 828 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے دو کاروباری سیشنز میں سرمایہ کاروں کو 261  ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سیاسی ہلچل، کنسٹرکشن شعبے کے مراعاتی پیکیج کے خاتمے کے خدشات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز شروع ہونے والا منفی رجحان…

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی پیشکش اپوزیشن اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی کوشش قرار

اپوزیشن اتحاد نے مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی حکومتی پیشکش کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں دراڑ ڈالنے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔حکومتی پیشکش پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ اور جمعیت علمائے…

ایف بی آر نے 60 ارب کی غیر ملکی رقوم کی وصولی کا پتا لگالیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آف شور کمشنریٹ نے 60 ارب روپے کی غیر ملکی رقوم کی وصولی کا پتا لگالیا۔ایف بی آر نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ بیرون ملک سے 60 ارب روپے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان نے وصول کیے ہیں۔ایف بی آر حکام کے…

وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس، شیخ رشید مدعو نہیں؟

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو مدعو نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں وفاقی وزراء سینئر حکومتی اراکین، آئینی ماہرین کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ…

فضل الرحمٰن نمائشی صدر، اصل میں ایک زرداری سب پر بھاری ہے، حافظ حسین احمد

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا نمائشی  سربراہ قرار دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے…

پشاور: چمکنی میں بینک ڈکیٹی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منیجر جاں بحق

پشاور کے علاقے چمکنی میں بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بینک کا منیجر جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی  کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران بینک کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا۔انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے…

ڈپٹی چیئرمین بنانے سے متعلق PDM نے آگاہ نہیں کیا، مولانا عبدالغفور حیدری

جمیعت علمائے اسلام ف (جے یو آئی ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے سے متعلق باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری سے میڈیا ٹاک کے دوران صحافی…

حکومت کیJUIF کو ڈپٹی چیئرمین کی آفر

حکومت نے جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آفر کر دی۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینٹ بن جائیں۔صادق سنجرانی…

نیشنل ویمن فٹبال: واپڈا نے گلگت ایف سی کو 14 گول سے ہرادیا

نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں واپڈا نے گلگت ایف سی کو 14 گول سے ہرادیا، جبکہ ہزارہ گرلز اکیڈمی اور ہزارہ کوئٹہ کا میچ بغیر کسی گول کے بابر رہا۔کراچی میں شروع ہونے والی نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں واپڈا کی ٹیم گلگت ایف سی کے خلاف میچ…

کراچی کے لیے 52 ارب کے 6 منصوبوں کی منظوری

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی میں ندی نالوں کی بہتری اور بحالی سمیت 52 ارب روپے کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی۔وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی…

کراچی: ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال بند کردیا

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں دوبارہ اضافے کے باوجود کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال کو بند کردیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ہنگامی بنیادوں پر مارچ 2020 میں این سی او سی اور آرمی کے ساتھ مل…

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کروائے گئے تمام کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کروائے گئے 69 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرانے والوں میں کرکٹرز، کوچز اور دیگر اسٹاف شامل تھے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تمام کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔ ذرائع کے مطابق…

سینیٹرعبدالقادر نےPTI میں شمولیت اختیار کرلی

 بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار  کر لی ہے۔پی ٹی آئی میں ایک سینیٹر کے اضافے کے بعد سینیٹ میں حکومتی سینیٹرز کی تعداد کیا ہو گئی ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری…

پاکستان کی نوجوان خواتین پر مجھے ناز ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ خواتین پر اپنے حقوق کیلئے مارچ کرنے والی خواتین کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کی نوجوان خواتین پر مجھے ناز ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی خواتین کو اپنے…