جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مریم نواز کی حفاظتی ضمانت پر شیخ رشید ہلکان نہ ہوں، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان رانا ثنا اللّٰہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی حفاظتی ضمانت پر ہلکان نہ ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی مکروہ سازش اور منصوبہ ناکام ہونے پر کرائے کے ترجمان ہلکان ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو عوام کی فکر نہیں، انہیں مریم نواز کی حفاظتی ضمانت پر تکلیف ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مریم نواز کو گرفتار کرنے اور زبان بندی کا مکروہ پلان اور سازش ناکام ہوگئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی حفاظتی ضمانت اس لیے کروائی تاکہ وہ فسطائی حکومت کے خلاف عوام کی ترجمانی کرسکیں۔

رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ ‎مریم نواز کی حفاظتی ضمانت اس لیے بھی کروائی تاکہ وہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، پٹرول اور دوائی چوروں کو بےنقاب کرسکیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ‎مریم نواز شریف نے 101 پیشیاں بھگتیں، اب حساب دینے کا نہیں لینے کا وقت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.