جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیرس:چور 38 کروڑ 58 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے اڑے

پیرس کےجیولری اسٹور سےچور  20لاکھ یورو یعنی 38 کروڑ، 58 لاکھ روپے سےزائد مالیت کے زیورات لےاڑے۔پولیس کے مطابق دوافراد گاہک بن کرجیولری اسٹور میں داخل ہوئے، اسٹاف کو  ٹیزرگن اور پیپر اسپرے سے ڈرایا دھمکایا اور کمرہ بند کردیا ۔دکان  سے…

ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 112 روپے 50 پیسے مہنگا

لیکوڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھر یلو سلینڈر 112 روپے 50 پیسے مہنگا کردیا گیا۔اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو کا سلینڈر 2 ہزار روپے سے اوپر چلاگیا ہے۔اوگرا نے ایل پی جی سلینڈر کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔فیصل…

بھارت کا دباؤ مسترد کرنے والے کھلاڑیوں کو سلام، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کا دباؤ مسترد کرنے والے کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں پر ایونٹ سے دستبراد ہونے کا دباؤ ڈالا گیا۔ اس پر…

یورپی یونین مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوائے، علی رضا سید

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی گھمبیر صورتحال پر اراکین یورپی پارلیمنٹ کا تازہ مراسلہ اہمیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ سولہ اراکین یورپی پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز اپنے ایک مشترکہ خط میں…

پاک ویسٹ انڈیز دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق فیس ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے تماشائی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے…

اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین 22 سالہ اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ڈاکٹرز نے اعظم خان کو 24 گھنٹے کے لیے اسپتال…

پاکستان کی نوجوان نسل امریکہ میں کافی ترقی کر رہی ہے، اسد مجید خان

‎امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستانی کے تعلقات کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اہم اقدامات کر رہی ہے اور یہ کمیونٹی پاکستان کا بڑا اثاثہ ہے۔  یہ بات انہوں نے…

پورا کراچی بند کرنے پر غور، فیصلہ آج ہوگا

کراچی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو روکنے کے لیے حکومت سندھ پورا شہر بند کرنے پر غور کررہی ہے۔شہر میں مکمل لاک ڈاؤن پر حتمی فیصلہ آج وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ہوگا۔کورونا ٹاسک فورس کے طبی ارکان نے شہر میں لاک…

سندھ حکومت نے کورونا پر اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کو نہیں بلایا، بلال غفار

اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار کا کہنا ہے کہ کووِڈ پر اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کو نہ بلا کر سندھ حکومت ذاتی بغض میں آئینی عہدے کی توہین کر رہی ہے۔بلال غفار نے کہا ہے کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ…

سیکٹر ای 11 میں نالوں پر قائم تجاوزات گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کو گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تجاوزات گرانے کی کارروائی جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد میں مسلسل بارش اور…

سندھ میں لاک ڈاؤن پر وفاق کیا کہتا ہے ہمیں پروا نہیں، مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق کیا کہتا ہے ہمیں اس کی پروا نہیں ہے۔پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کی سطح کو نیچے لانے کے لیے فوری…

کراچی، سی ویو پر پھنسے جہاز سے تیل نکال لیا گیا

کراچی کے ساحل سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ سے سارا تیل نکال لیا گیا۔مشیر میری ٹائم محمود مولوی نے کہا ہے کہ جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے تین اسپیشل ٹگز آئندہ چند روز میں کراچی پہنچیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جو ٹگ جہاز کو نکالنے پہنچا…

اسلام آباد میں عام شہریوں کو موڈرنا ویکسین لگے گی

وفاقی دارالحکومت میں موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے پہلے کورونا وائرس سے بچاؤ کی امریکی موڈرنا ویکسین بیمار شہریوں اور بیرون ممالک جانے والوں کو لگائی جارہی تھی۔واضح رہے کہ رواں ہفتے موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ…

لکی مروت کے قریب تیل و گیس کے ذخائر دریافت

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے لکی مروت کے قریب تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی خوشخبری سنادی۔ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کرلیے…

ٹوکیو اولمپکس: ساتویں دن چینی ایتھلیٹس چھائے رہے

ٹوکیو اولمپکس کے ساتویں دن چینی ایتھلیٹس نے انتہائی شاندار پرفارمنس کے ذریعے چار گولڈ میڈل جیت لیے، ٹیبل پر 19 گولڈ میڈلز کے ساتھ واضح برتری حاصل کرلی ہے، میزبان جاپان 17 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ طلحہ طالب نے اس…

جرمنی: 42 لاکھ پاؤنڈ قرض ادا نہ کرنے پر بلڈوزر سے نئی عمارت تباہ

42 لاکھ پاؤنڈ کا قرضہ ادا کیوں نہیں کیا، جرمنی میں غصے میں بھرے بلڈر نے، بلڈوزر سے نئی عمارت کا ستیاناس کردیا۔عمارت کے مالک کو ساڑھے چار لاکھ پاؤنڈ کا جھٹکا لگادیا، بعد میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔بشکریہ جنگ;} a {display:none;}

کراچی میں ویکسی نیشن مراکز پر عوام کا رش بڑھ گیا

کراچی میں ویکسی نیشن مراکز پر شہریوں کا تانتا بندھا ہوا، سب آستینیں چڑھارہے اور ویکسین لگوارہے ہیں۔کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح مسلسل اضافے کے بعد 25 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا کے لئے مختص وینٹی لیٹرز،…