بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں لاک ڈاؤن پر وفاق کیا کہتا ہے ہمیں پروا نہیں، مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق کیا کہتا ہے ہمیں اس کی پروا نہیں ہے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کی سطح کو نیچے لانے کے لیے فوری حل صرف لاک ڈاؤن ہی ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے اسد عمر سے سوال کیا کہ اگر کورونا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن حل نہیں ہے تو پھر حل کیا ہے؟۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے بڑھتے کیسز کے باوجود کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی ہے۔

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورے پورے شہر ہفتوں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.