بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین 22 سالہ اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

ڈاکٹرز نے اعظم خان کو 24 گھنٹے کے لیے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیر کو ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اعظم خان کی دستیابی کا فیصلہ پیر کو ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا اور چوتھا میچ یکم اور 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.