جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مری: خواتین کو چھیڑنے سے روکنے پر نوجوانوں کا پولیس پر حملہ

مری میں خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔نوجوانوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا ملزمان نے اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ، موبائل فونز بھی چھین لیے، جس کے بعد تھانہ مری پولیس…

چار ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ، اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ جولائی سے اکتوبر تک تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر برآمدات میں 0.66 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ…

غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی بےدخلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بےدخلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ آرٹیکل 184/3 کی درخواست فرحت اللّٰہ بابر، سینیٹر مشتاق، محسن داوڑ نے دائر کی۔درخواست میں وفاق، صوبوں، نادرا، وزارت خارجہ و داخلہ کو فریق بنایا…

مسلم ممالک اسرائیل کو تیل و خوراک کی برآمدات روکیں، ایران

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی حکومتوں کو غزہ میں جرائم کے جلد خاتمے پر اصرار کرنا چاہیے۔ایرانی سپریم لیڈر نے تہران میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک کو صیہونی ریاست سے معاشی تعاون نہیں…

عمان نے اسرائیلی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کردیں

سلطنت عمان کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کےلیے فضائی حدود بند کر دی گئی۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس اقدام سے اسرائیل کی قومی ایئرلائن ایلال کی ایشیائی ممالک کے لیے پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق…

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار

محکمہ تعلیم پنجاب نے فضائی آلودگی بڑھنے پر ماسک پہننا لازمی کر دیا ہے۔اس حوالے سے لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ڈسٹرکٹ میں پرائیویٹ اور…

صدر مملکت نے جسٹس عرفان سعادت خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عرفان سعادت خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس سعادت خان کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔یاد رہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے…

عالمی ادارہ صحت کی ایک بار پھر غزہ میں بمباری روکنے کی اپیل

عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں بمباری روکنے کیلئے ایک بار پھر اپیل کردی۔عالمی ادارہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب ہزاروں افراد کےلیے موت و زندگی کا لمحہ آگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسپتال کام کرنا بند کر دیتے ہیں تو یہ ان ہزاروں افراد کے لیے سزائے…

غزہ: ماں سے محروم ہوجانے والی بچی کو خاتون ڈاکٹر اور صحافی کا دلاسہ، ہر آنکھ اشکبار

غزہ میں لیڈی ڈاکٹر اور خاتون صحافی کی جانب سے اسپتال میں موجود ایک بچی کو دلاسہ دینے کے انداز نے سب کو غمزدہ کرکے رکھ دیا۔غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے 26ویں روز بھی مسلسل بمباری جاری ہے جس سے بڑی تعداد میں بچے اپنے والدین اور ماں باپ…

باپ نے 3 سالہ بیٹے کو قتل کرکے لاش سوکھے نالے میں پھینک دی

کراچی میں باپ نے اپنے ہی 3 سالہ بیٹے کو قتل کرکے لاش سوکھے نالے میں پھینک دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔18 اکتوبر کو کراچی کے علاقے بن قاسم کے سوکھے نالے سے ملنے والے 3 سالہ بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، 3 سالہ امان کو اس کے باپ…

ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے ہرادیا

ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے دی۔ پروٹیز کے 358 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیوی ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پونے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی…

اسرائیل کا نیا اسلحہ قانون کیا ہے اور عرب اسرائیلی خوفزدہ کیوں ہیں؟

اسرائیل کا نیا اسلحہ قانون کیا ہے اور عرب اسرائیلی خوفزدہ کیوں ہیں؟ مضمون کی تفصیلمصنف, محنند توتنجی اور کلیر پریسعہدہ, بی بی سی عربی، اسرائیلایک گھنٹہ قبلاسرائیل پر حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں کی جانب سے

غیر قانونی تارکین ہفتے بعد بھی رضاکارانہ طور پر واپس جا سکتے ہیں: فیروز جمال شاہ

نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین ہفتے بعد بھی رضاکارانہ طور پر واپس جا سکتے ہیں۔فیروزجمال شاہ نے ’جیو نیوز‘ سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ طور پر واپس نہ جانے والے 52 ہزار غیر ملکیوں…

ملک میں گزشتہ ماہ مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟

ملک میں گزشتہ ماہ اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا اور یہ شرح 26.89 فیصد رہی۔ادارۂ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد رہی، اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.07 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ میں دیہات…

نگراں وزیرِ صحت سندھ کی وزیرِ اعلیٰ کے تجویز کردہ نام کی مخالفت

سندھ کابینہ کے اجلاس میں نگراں وزیرِ صحت سندھ  ڈاکٹر سعد نیاز نے نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے تجویز کردہ نام کی مخالفت کر دی۔ذرائع کے مطابق تھر انرجی منصوبے سے متعلق کمیٹی میں ایک رکن کی شمولیت پر نگراں وزیرِ صحت نے…

غزہ کی صورتحال پر ہمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اب تک غزہ میں 8 ہزار 306 لوگ شہید ہو چکے ہیں، ہمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔لاہور کے علاقے منصورہ میں سوشل ایکٹیوسٹس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ انسان سچ کی تلاش میں…

بڈھ بیر ایئر بیس حملہ کیس، سہولت کار ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بڈھ بیر ایئر بیس حملہ کیس کے سہولت کار ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم بڈھ بیر ایئر بیس پر حملے میں ملوث ہے۔ یاد رہے کہ 18 ستمبر 2015ء کو دہشت گردوں نے ایئر بیس پرحملہ کیا…

کراچی: 8 سالہ بچے کا قاتل باپ گرفتار

کراچی کے علاقے بھینس کالونی سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد سعود آباد انوسٹی گیشن پولیس نے قاتل باپ عامر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم عامر نے 17 اکتوبر کو تشدد کر کے اپنے بچے کو قتل کر دیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے…

سارہ انعام قتل کیس: 8 نومبر کو حتمی دلائل طلب

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، عدالت نے 8 نومبر کو حتمی دلائل طلب کر لیے۔پراسیکیوٹر رانا حسن عباس، تفتیشی افسر، مقتولہ کے والد انعام الرحیم عدالت پیش ہوئے جبکہ مدعی کے وکیل راؤ…

کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری

گوجرانوالہ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام نے کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا۔عدالت نے مقدمے میں ملوث…