جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

رشوت لیکر غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے والے 7 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے نادرا افسران کے مبینہ رشوت لے کر غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے کیس میں 7 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نادرا ملازمین سمیت 7…

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی، واٹر بورڈ کے مطابق ٹھٹھہ سے کراچی آنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پریشر سے پھٹ گئی۔ انجینئر واٹر بورڈ اقبال پلیجو نے کہا کہ پائپ لائن کی مرمت میں تین دن لگیں گے، کراچی میں گلشن حدید، ملیر…

شاردہ میں جلسہ، مریم نواز کا خطاب، کچھ دیر بعد

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم جاری ہے جس کے سلسلے میں نائب صدر مسلم لیگ نون، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کنٹرول لائن پر واقع وادی نیلم کے تاریخی مقام شاردہ حلقہ ایل اے 25 نیلم 1 میں جلسے سے کچھ دیر…

اوکاڑہ: مقابلے میں شہید کانسٹیبل اسد جمیل سپردِ خاک

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل اسد جمیل کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل اور ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔شہید کانسٹیبل اسد جمیل کی نمازِ جنازہ اوکاڑہ…

لاہور: سستی سبزی بیچنے والے وقاص کی ضمانت ہو گئی

سیشن عدالت لاہور نے سستی سبزی فروخت کرنے والے وقاص کی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے مہنگی سبزی بیچنے کے مقدمے میں بھی وقاص کی ضمانت منظور کی۔ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے ملزم وقاص کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔دکاندار بھنڈی مقرر کردہ قیمت…

لاہور، آئندہ ہفتے کے دوران موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

لاہور میں مون سون کا آغاز ہوگیا، شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی ہوئی اور کہیں بادل چھا گئے۔لاہور میں بادلوں اور بوندا باندی کے باوجود گرمی اور حبس برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی…

پروگرام میں تلخ کلامی، قادرمندو خیل کا فردوس عاشق اعوان کو 58 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی قادرمندوخیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں تلخ کلامی اور نوک جھونک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔فردوس عاشق اعوان نے قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی…

شہباز اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے بطور…

بھٹو بننے کیلئے اصل میں بھٹو بننا پڑتا ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ معصوم نظر آنے والے بلاول کی طبیعت پہاڑوں پر جا کر خراب ہو جاتی ہے، بھٹو بننے کیلئے اصل میں بھٹو بننا پڑتا ہے۔حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ میں تعلیمی نظام درہم برہم ہے…

سکھر، مگرمچھ چار سالہ بچی کو نہر میں لے گیا

سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں نارا کینال سے نکل کر مگر مچھ نے نہر پر آنے والی ماں بیٹی پر  حملہ کردیا۔مگرمچھ نے ناراکینال آرڈی 115 کے مقام پر ماں بیٹی پر حملہ کیا، ماں نےبھاگ کرجان بچائی، 4سال کی بچی کو مگرمچھ نہر میں لےگیا۔گوادر کے…

شہباز شریف کا FIA پر ہراساں کرنے کا الزام

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔لاہور کی سیشن عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف…

چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز تقریر، ملزم مسعود ریمانڈ پر جیل منتقل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقریر کے کیس میں ملزم مسعود الرحمٰن عباسی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مسعود الرحمٰن عباسی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جسمانی…

کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کوروناکی چوتھی لہر سے بچاؤ کیلئے عوام کو زیادہ احتیاط کرنا ہوگی، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل اور ماسک لگانا انتہائی…

کشمیر بچاؤ کے نام پر ابو بچاؤ مہم جاری ہے: فرخ حبیب

وزیرِ مملکت فرخ حبیب کہتے ہیں کہ پورا شریف خاندان مفرور ہے، مسترد شدہ لوگ کشمیر پہنچے ہوئے ہیں، کشمیر بچاؤ کے نام پر ابو بچاؤ مہم جاری ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے سوال کیا کہ کشمیر کا سودا اس وقت…

ثانیہ مرزا اور بیٹے کی لندن سے تصویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اُن کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی لندن سے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان کے…

بجٹ پاس کرنے کیلئے DG FIA کو تبدیل کیا جاتا ہے: عطاء تارڑ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کر دیا جاتا ہے تاکہ بجٹ پاس ہو۔ لاہور کی سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے کی…

کراچی: چوری شدہ موٹر سائیکلیں نشے کے عوض دینے کا انکشاف

کراچی سے ایک گروہ کے چوری شدہ موٹر سائیکلیں کوڑیوں کے دام اور نشے کے عوض دینے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا۔کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں…