بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری مزید غور اور مشاورت کے لیے موخر

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے بلدیاتی نظام اور مسودہ قانون کے بارے میں اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری مزید مشاورت اور غور و خوض کے لیے موخر کردی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر بلدیات پنجاب محمود الرشید، وزیر قانون راجا بشارت اور وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے شرکت کی۔

اتحادی جماعت ق لیگ کی طرف سے وفاقی وزیر مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نئے بلدیاتی نظام پر مزید غور کے ساتھ دیہی اور شہری تقسیم کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز میں اتحادی قیادت کے ساتھ اس معاملے پر دوبارہ اجلاس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں بلدیاتی نظام کے نکات کا دوبارہ جائزہ لےکر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.