بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا آٹا، گھی، چینی اور دالوں پر کیش سبسڈی دینے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آٹا، گھی، چینی اور دالوں پر کیش سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ملکی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہم بھی متاثر ہوئے، کورونا وبا میں پروڈکشن کم اور ٹرانسپورٹیشن بھی بند ہوئی، کورونا سے سپلائی چین بھی متاثر ہوئی، کورونا کی وجہ سے زرعی پیداوار کم ہوئی، زرعی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف میں جانے سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی، پوری دنیا میں چند سال کے دوران قیمتیں بڑھی ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ پیاز، آلو، ٹماٹر خود استعمال کر رہے ہیں اور برآمد بھی کر رہے ہیں، آٹا، گھی، چینی، دالوں پر کیش سبسڈی دیں گے، اس سے قبل گیس اور بجلی پر ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے تھے، کسان سے لے کر ریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں کمی ہوگی، احساس کا ڈیٹا آگیا، آٹے چینی کے لیے کیش ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے، رواں ماہ سے ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ طبقے کو زیادہ سبسڈی دینے کی کوشش کر رہے ہیں، آئندہ چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں کمی ہوگی، چینی فی ٹن 430 ڈالر پر چلی گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.