بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 988 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 67 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور اس وباء سے مزید 3 ہزار 391 مریض شفایاب بھی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 787 مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق  ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 90 ہزار 545 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 158 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  پاکستان بھر میں اب تک کُل 6 کروڑ 73 لاکھ 42 ہزار 288 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 626 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 45 ہزار 369 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 159 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 14 ہزار 390 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 225 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 748 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 270 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 2 ہزار 863 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 889 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 379 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 721 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 591 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 342 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 181 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

واضح رہے  سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ہے، عالمی ادارے کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.