جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیر اعظم کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا آج اہم اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے، اجلاس میں دیگر ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے…

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل سوا 12بجے طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم…

صدر نے وزیراعظم کو لکھا ہے کہ آپ اکثریت کھو چکے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم اوررہنمان لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کو لکھا ہے کہ آپ اکثریت کھو چکے ہیں۔ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی اعتماد کھو…

لیاری اور کھارادر میں شام 6 بجے سے بجلی معطل

کراچی کے علاقے لیاری، کھارادر، نیا آباد کھڈا مارکیٹ میں شام 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔بجلی نہ ہونے کے باعث ان علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب لیاقت آباد سی ون ایریا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے کر دیا…

پی ایس ایل ملتوی کرنے پر شعیب اختر ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا ہے۔شعیب اختر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وڈیو پیغام میں سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ٹیپ بال…

ولی بابر کیس کے خلاف اپیل کا فیصلہ آج

جیو نیوز کے رپورٹر ولی بابر کیس کے خلاف اپیل کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ملزم فیصل موٹا اور محمد کامران نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔اے ٹی سی نے فیصل موٹا اور کامران کو سزائے موت سنائی تھی۔بینچ میں جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس…

بلاول بھٹو نے عمران خان سے اسمبلی توڑنے کا مطالبہ کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان سے اسمبلی توڑنے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد سے سینیٹ کی سیٹ ہارنے پر اسمبلی توڑنے کا وعدہ کیا تھا،…

آرمی چیف سے قطری فوج کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کی بری افواج کے سربراہ میجر جنرل سعید حسن محمد نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکورٹی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے…

پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو آج کورونا ویکسین لگائی جائے گی

پاکستان سپر لیگ کے جاری سیزن 6 میں شریک تمام کھلاڑیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین آج لگائی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانا لازمی قرار نہیں دیا جارہا۔ ویکسین کی ڈوز حکومتی پروٹوکولز کے…

شاہ محمود قریشی کی تشبیہ جاہلانہ ہے، پرویز رشید

رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن کی کامیابی کو یزیدی قوت کی کامیابی سے تشبیہ قابل مذمت ہے۔سوشل میڈیا پر بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایسی جاہلانہ تشریح جمہوری اصولوں سے ناآشنا اور شکست کے صدمے سے…

اپوزیشن کے 6 ووٹ حکومت کو ملے، ہمایوں خان

پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا حکومت پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا دیا، پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے 6 ووٹ حکومتی امیدواروں کو گئے۔ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر فرحت ﷲ بابر کو کم ووٹ پڑے۔پیپلز…

اعتماد کا ووٹ عام انتخابات سے بچنے کا بہانہ ہے، رانا ثنا

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینا دراصل عام انتخابات سے بچنے کا بہانہ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اعتماد کا…

کے پی میں عمران خان کی جیت ہوئی، کامران بنگش

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختون خوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی جیت ہوئی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن اراکین نے رضاکارانہ طور پر حکومتی اراکین کو ووٹ دیے۔کامران بنگش کا کہنا…

رواں ہفتے سونا 4 ہزار روپے سستا ہوا

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونا 1900 روپے سستا ہوگیا۔ رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت چار ہزار روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کم ہوکر ایک…

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر دکھ ہوا، ڈیوڈ ویسا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ انھیں ایونٹ کے ملتوی ہونے پر دکھ ہوا ہے۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے پر لاہور قلندرز کے اسٹار آل راؤنڈر کا ردِ عمل آگیا۔ اپنے بیان…