looking for married women san antonio naked women versatile person alice facebook profiles taiwan friend finder date in girls thai prostitute

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آج پارہ 40 درجے چڑھنے کا امکان

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج بھی درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جبکہ شمال مشرق کی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ماہِ ستمبر میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی۔

سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق اور مشرق میں آج بھی بادل بن سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں کل کے مقابلے میں آج بارش کا امکان کم ہے، البتہ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات میں موجود ہوا کا کم دباؤ سمندر کی جانب بڑھ گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل (جمعرات) تک موسم گرم ہی رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کے پھیلاؤ کے باعث کراچی کی سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں کل صبح سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز تک موسم گرم رہ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.