سندھ میں کورونا کے مزید 532 نئے کیسز رپورٹ، دو مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11349 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مزید 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 اموات رپورٹ…
نوشہرہ: نوکری کے تنازع پر چچازاد بھائیوں میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک
نوشہرہ میں نوکری کے تنازع پر چچازاد بھائیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ڈی پی او محمد اقبال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ فائرنگ میں تین افراد زخمی بھی تھے جن…
سینئر وکیل امان اللہ ترین کا بی اے پی میں شمولیت کا اعلان
پشین سے سینئر وکیل امان اللّٰہ ترین نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سینئر وکیل نے بلوچستان کی حکمران جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر بی اے پی کے سینیٹر پرنس آغا…
بھارت کے ساتھ بیک چینل کی کیا ضرورت ہے؟ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بیک چینل کی کیا ضرورت ہے؟ شرمانا اور پردہ کیسا ہے؟۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسائل ہیں، وہ آئے اور بیٹھ کر بات کرے۔ شاہ محمود قریشی نے…
سعودی ایران تعلقات میں بہتری، عراق میں دونوں ممالک کے عہدیداروں کی ملاقات، برطانوی اخبار کا دعویٰ
ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے عراق میں دونوں ممالک کے عہدیداروں کی ملاقات ہوئی ہے۔فائنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت کا پہلا دور 9…
شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 26 مئی کو ہوگا، اسپیکر کا اعلان
شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 26 مئی کو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں شام کی پارلیمان کے اسپیکر نے باقاعدہ اعلان کردیا۔ شامی اسپیکر برائے پارلیمان حمودہ الصباغ کے مطابق صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پیر سے دس روز تک وصول کیے جائیں…
پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے، لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ متشدد جتھوں کے حملے…
وسیم خان کا آئندہ ہفتے بھی پاکستان آمد کا امکان نہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا آئندہ ہفتے بھی پاکستان آمد کا کوئی امکان نہیں۔ذرائع کے مطابق سی ای او وسیم خان کی پاکستان واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔وسیم خان جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس…
سندھ میں پہلی تا آٹھویں کلاسز مزید 10 روز کیلئے معطل
سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کلاسیں مزید 10 روز تک کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔ وزيرِ تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ آٹھویں جماعت تک کلاسیں معطل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں…
انتخابی جلسے کرنے پر نریندر مودی کو تنقید کا سامنا
بھارت میں کورونا وائرس کی بدتر صورت حال کے باوجود انتخابی جلسے کرنے پر نریندر مودی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔ بنگال میں مودی نے پہلی بار بڑا ہجوم اکٹھا ہونے پر عوام کو سراہا جس پر راہول گاندھی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔راہول…
شارجہ میں میانداد کا تاریخی چھکا، 35 برس مکمل
شارجہ میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے میچ میں جاوید میاں داد کے یادگار چکھے کو کو پینتیس برس گزر گئے ہیں ۔پینتیس برس پہلے آج ہی کے دن جاوید میاں داد کے تاریخی چھکے نے بھارتیوں کے دل دہلا دیے تھے۔ شارجہ میں بھارت کی تاریخی شکست…
ضلع سجاول: 5 روز میں 3 ایس ایس پیز کا تبادلہ
سندھ پولیس نے ضلع سجاول میں 5 روز کے دوران 3 ایس ایس پیز کا تبادلہ کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹی کرپشن سے آنے والے افسر امداد علی کو نیا ایس ایس پی سجاول تعینات کیا گیا ہے۔پانچ روز قبل ایس پی توقیر نعیم کو سجاول میں ایس ایس پی تعینات کیا…
ایف آئی اے ملتان آفس میں 6 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
ملتان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) آفس میں 6 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق 3 روز ایف آئی اے کی حراست میں واپڈا اہلکار چوہدری ضیا جاں بحق ہوگیا تھا اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو وہ کورونا…
سینیٹ انتخابات: خفیہ کیمروں کی برآمدگی کے معاملے پر ہونے والا اجلاس منسوخ
سینیٹ انتخابات کے دوران خفیہ کیمروں کی برآمدگی کے معاملے پر ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔سینیٹرز پر مشتمل 6 رکنی کمیٹی کا کل ہونے والا پہلا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔سیکریٹری کمیٹی محمد انور نے اجلاس منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری…
کورونا: پی سی بی کا بدھ تک دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ تک تمام دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنے دفاتر کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران پی سی بی کے 5 ملازمین میں کورونا وائرس…
بھارت میں مسلسل دوسرے روز ڈھائی لاکھ سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ
بھارت میں مسلسل دوسرے روز بھی 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئی دلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1501 افراد کا انتقال ہوا۔ جبکہ 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ …
قومی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کلیئر، ہرارے میں ٹریننگ کل سے شروع
پاکستان ٹیم کل سے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز کر رہی ہے، قومی ٹیم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر آگئے ہیں۔ٹیم پاکستان نے ساؤتھ افریقا کے کامیاب دورے کے بعد اب زمبابوے میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔کورونا وائرس کا ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد کل سے گرین…
ایران میں 5 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ
ایران کے صوبے بوشہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ساحلی شہر بندر گنا میں لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے اور اس دوران 5 افراد زخمی ہوئے۔…
ریڈ لسٹ ممالک سے مسافروں کو برطانیہ آمد پر مشکلات
ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے مسافروں کو برطانیہ آمد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستانی مسافر عبداللّٰہ عنایت کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر انھیں 5 گھنٹے سے زائد انتظار کروایا گیا۔ مسافروں کو ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں قرنطینہ کے…
کمشنر کراچی کی منافع خوروں کیخلاف کارروائی، جرمانے عائد
کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی جانب سے مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرکے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کریانہ، دودھ، پولٹری، فروٹس، گوشت اور دیگر اشیاء کی مہنگائی پر کارروائی کی گئی ہے۔گزشتہ…