جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاڑکانہ میں لڑکی کے مبینہ اغواء کی ایف آئی آر منسوخ

لاڑکانہ میں لڑکی کے مبینہ اغواء کے معاملے پر  نوجوان فواد کےخلاف اغواء کی ایف آئی آر منسوخ کردی گئی۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ تفتیش اور بیانات کے بعد ایف آئی آر خارج کی گئی،  ایف آئی آر کی منسوخی پر عدالت نے مقدمہ خارج کردیا۔پولیس کا کہنا…

مین آف دی میچ ہونے پر فخر ہے، فہیم اشرف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں مین آف دی میچ ہونے پر فخر ہے۔ فہیم اشرف نے اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم کا بے حد شکریہ جنہوں نے سب کو متحرک رکھا۔قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ تمام…

حیدر آباد یونیورسٹی، وزیراعلیٰ سندھ سے 1 درجن بار درخواست کرچکا ہوں، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ حکومت نےانہیں حیرت زدہ کردیا ہے۔اسد عمر نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر طنز و تنقید کے تیر چلادیے اور کہا کہ میں حیرت زدہ ہوں کہ ان کی ہمت کیسے ہوتی ہے بات کرنے کی؟انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کوئی…

شبلی فراز بھی رانا ثنا اللّٰہ پر دہشت گردی کے مقدمے کے حامی

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز بھی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے حامی ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہونا…

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایک معاون خصوصی اور دو مشیروں کے استعفے منظور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایک معاون خصوصی اور دو مشیروں کے استعفے منظور کرلیے گئے۔ گورنرخیبر پختونخوا نے استعفوں کی منظوری سے متعلق سمری پر دستخط کردیئے۔استعفوں کی منظوری کے حوالے سے صوبائی حکومت نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا۔ …

کراچی: سی ٹی ڈی کی 11 سرکاری پستول غائب کیے جانے کا انکشاف

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی 11 سرکاری پستول غائب کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی ی11 سرکاری پستول مبینہ طور پر ادارے کے سابق ہیڈ محرر نذیر نے غائب کی ہیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری پستولوں کو جعلی…

کراچی کے کاروبار کی عجب صورتحال

ملک کی معاشی شہ رگ کراچی کے کاروبار کی عجب صورتحال ہے۔ کہیں پر کاروبار کھلا رکھ کر احتجاج ہے تو کہیں سپلائی بند کرکے احتجاج کیا جارہا ہے۔ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر کے تاجر کہتے ہیں کہ انتظامیہ مشاورت سے فیصلہ کرے تو بہتر نتائج حاصل…

سندھ میں کورونا وائرس کے 673 مزید کیسز، 7 اموات ہوئیں، وزیراعلیٰ

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمگیر وبا کورونا وائرس کے مزید 673 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وائرس 7 افراد انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24…

عدالت نے نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کو اشتہاری قرار دے دیا

کراچی کی عدالت نے جے ایس انوسٹمنٹس کی پرائیوٹ کمپلین پر نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے نادرا کو اسد کھرل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے کر اسد کھرل کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کراچی…

منی لانڈرنگ کیس: خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے 20 اپریل کو مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔عدالت نے…

برطانیہ: بیٹی کو موٹا نہ ہونے پر مجبور کرنے والے باپ کو ڈھائی سال کی سزا

برطانیہ میں بیٹی کو موٹا نہ ہونے پر مجبور کرنے اور اس سے موٹا نہ ہونے کا ایفیڈیفٹ سائن کروانے والے باپ کو ڈھائی سال قید کی سزا سنادی گئی۔برطانیہ کے علاقے برکشائر سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ ریچد خاڈلہ نے بیٹی کو مجبور کیا کہ وہ مر بھی…

دنیا کا پہلا فولڈ اینڈ رول ایبل اسمارٹ فون پیش

چین کی ایک کمپنی ٹی سی ایل نے دنیا کا پہلا فولڈ اینڈ رول ایبل اسمارٹ فون پیش کردیا۔فولڈ این رول نامی اسمارٹ فون کی یہ نئی پیشکش دو مختلف ڈیوائسز کے بجائے ایک ہی فون ہے جس میں ڈسپلے کے طریقے کو دومختلف انداز میں پھیلایا گیا ہے۔فولڈر دراصل…

کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ رول کاسترو کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ رول کاسترو نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رول کاسترو نے مستعفی ہونے کا اعلان 8ویں کانگریس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔رول کاسترو نے کہا کہ اپنے ملک، انقلاب اور سوشل ازم…

تیونس : ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جاں بحق

تیونس کے ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ کشتی میں سوار افراد اٹلی کے جزیرے پر جانے کےلیے تیونس کے ساحل کے ذریعے بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران ان کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 41 افراد ڈوب کر…

کورونا وائرس بحران، 102 سال قدیم ائیر لائن کی جگاڑ

کورونا وائرس کی وجہ سے مسافروں کی بین الاقوامی آمدورفت میں کمی مختلف فضائی کمپنیوں کو مالی نقصانات کے باعث مختلف غیر روایتی حربوں پر مجبور کر رہی ہے۔ ایئرلائنز نے مسافر طیاروں سے عارضی طور پر نشستیں ہٹا دی ہیں جبکہ بیشتر ایئر لائنوں نے…

دنیا: کورونا وائرس کیسز 14 کروڑ، اموات 30 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 14 ہزار سے زائد…

جوبائیڈن اور جاپانی وزیراعظم کی ملاقات پر چینی سفارتخانے کا ردِعمل

امریکی صدر جوبائیڈن اور جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا کی ملاقات پر چینی سفارتخانے کا ردعمل سامنے آگیا۔چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ چین کے داخلی امور ہیں۔چینی سفارتخانے نے کہا کہ چین کے داخلی…

بابر اعظم کے مخصوص شاٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا، جس میں اُن کا ایک شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ کرکٹ کی اصطلاح میں ’لیٹ گلینس‘ شاٹ کو بابر اعظم نے ایک یارکر گیند پر بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ کھیلا…

فردوس عاشق اعوان ضلعی انتظامیہ پر برہم

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے راولپنڈی میں شمس آباد سستا بازار کا دورہ کیا، سستے بازار میں چینی کے حصول کے لیے لگی قطار دیکھ کرمعاون خصوصی برہم ہو گئیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چینی کے تین کاؤنٹر کی جگہ ایک کاؤنٹر…

پاکستانی ٹیم جوہانسبرگ سے ہرارے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا مکمل ہونے کے بعد جوہانسبرگ سے ہرارے کے لیے روانہ ہوگئی۔ٹیم پاکستان چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے روانہ ہوئی ہے، ہرارے پہنچنے پر پورے اسکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد زمبابوے…