hookup Roosevelt New Jersey app for plane hookups hookup Vincentown New Jersey cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میگھن مارکل نے امریکی کانگریس کو خط کیوں لکھا؟

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکی کانگریس کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہریوں کو تنخواہ کے ساتھ خاندانی چھٹی(paid Family Leave)  فراہم کرے۔

میگھن مارکل نے ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میجوریٹی لیڈر چارلس شمر کو خط میں لکھا کہ ’وہ ایک منتخب عہدیدار نہیں ہیں اور نہ ہی سیاستدان ہیں، بہت سے لوگوں کی طرح، ایک مصروف شہری اور ماں ہیں۔‘

میگھن مارکل نے ڈیموکریٹک کانگریس کے رہنماؤں کو بتایا کہ وہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی کی حمایت میں بطور ماں لکھ رہی ہیں کیونکہ پارٹی کے قانون ساز بحث کرتے ہیں کہ یہ شق صدر جو بائیڈن کے وسیع تر سماجی اخراجات میں اضافہ کرے گی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہم جانتے تھے ایسا کرنے سے بہت سے لوگوں کو ہر ایک دن بچوں کی دیکھ بھال ، کام اور طبی دیکھ بھال کے بارے میں ناممکن انتخاب نہیں کرنا پڑے گا۔‘

میگھن مارکل نے لکھا کہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی ہر شہری کا قومی حق ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.