جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مفتاح اسماعیل کا الیکشن کمیشن کو خط

مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔خط میں مفتاح اسماعیل نے استدعا کی ہے کہ سندھ حکومت کی ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کی جائے۔انہوں نے مزید…

ہمارا کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدہ مکمل ہوگیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدہ مکمل ہوگیا۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدے میں ہم نے قرارداد…

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کورونا وائرس میں مبتلا

بھارت کی کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کا منگل کو کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔یاد رہے کہ راہول گاندھی ان دنوں جنوبی ریاستوں کیرالا اور تامل ناڈو میں اسمبلی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم میں بہت…

صدر فرانس کا جذبات کو ٹھیس پہنچانا افسوسناک عمل ہے، قرارداد

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں صدر فرانس ایمانوئل میکرون کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل افسوسناک قرار دیا گیا۔قومی اسمبلی میں ناموس رسالتﷺ سے متعلق قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، اس میں فرانسیسی سفیر کی…

قاتلانہ حملہ، ابصار عالم نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا

معروف صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم نے قاتلانہ حملے پر پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔اسلام آباد پولیس کو دیے گئے بیان میں ابصارم عالم نے کہا کہ مجھ پر حملہ کرنے والے کی عمر 27…

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، اراکین کا اظہار خیال

فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جبکہ ایوان میں اس سے متعلق اراکین نے اظہارِ خیال بھی کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں رکن اسمبلی امجد علی خان نے…

ن لیگ کا ناموس رسالتﷺ کی قرارداد کی حمایت کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حوالے سے قرار داد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ذرائع کے مطابق…

فرانسیسی سفیر کو نکالا تو یورپ پاکستان کیلئے بند ہوجائے گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے یورپ پاکستان کے لیے بند ہوگا۔ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹی ایل پی بھی وہی کہہ رہی ہے جو حکومت کہہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر ہم سب کا…

شاہد خاقان کی اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی بڑھ گئی، ن لیگی رہنما نے اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی دے دی۔اجلاس کے دوران شاہد خاقان اسپیکر کے روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے۔سابق…

فیصل آباد: گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی، بجھانے کی کوششیں جاری

فیصل آباد کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے 3 منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ نے تین منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ آگ…

مولانا اسعد کا اسپیکر قومی اسمبلی سے شکوہ، جانبدار ہونے کا الزام

اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد الرحمٰن نے دوران اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سے شکوہ کردیا۔انہوں نے دوران خطاب اسپیکر اسد قصر پر جانبدارانہ طرز عمل اختیار کرنے کا الزام لگادیا۔مولانا اسعد نے مزید کہا کہ…

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 137 اموات

ملک میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے کیسز آنے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیسز کی شرح 8 فیصدر رہی جس کے مطابق 5445 نئے کیسز اور 137 اموات رپورٹ ہوئیں۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 11.3 فیصد، جبکہ مجموعی طور پر صوبہ…

اسلام آباد: سنگل ڈوز سائنوبائیو لگانے کیلئے عمر کی حد 60 سال کردی گئی

اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو بائیو لگانے کے لیے عمر کی حد 70 سال سے کم کرکے 60 سال کردی گئی۔کین سائنو بائیو ویکسین 60 سال کے افراد کو لگانا شروع کردی گئی۔ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن جاری ہے۔خیبر…

ناموس رسالتﷺ سے متعلق اجلاس، نور الحق قادری کی ن لیگ پر تنقید

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر طلب گئے قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کو ہدف تنقید بنالیا۔قومی اسمبلی اجلاس سے پالیسی خطاب میں نور الحق قادری نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا…

افطار ڈنر بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار عکاسی کرتا ہے، میئر ہیوسٹن

‎امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میئر ہیوسٹن کے ہمراہ افطار ڈنر کا انعقاد اس سال بھی کورونا وائرس کے باعث ورچول کیا گیا، مسلم سسٹر سٹیز ایسوسی ایشن، آغا خان کونسل، اسلامک سوسائٹی سمیت درجنوں تنظیموں کے اشتراک سے افطار ڈنر ڈرائیو تھرو کے ذریعے…

کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں کھلے عام فائرنگ کرنے والا قانون کی گرفت میں نہ آسکا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں کھلے عام اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کرنے والا ملزم اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔وڈیو وائرل ہونے کے باوجود پولیس فائرنگ کرنے والے شخص کو نہ پکڑ سکی۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت رافع…

لوئر دیر میں کورونا کیسز کی شرح 44 فیصد تک پہنچ گئی

لوئر دیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 44 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں مردان میں 40 فیصد، سوات میں 33، پشاور میں 18 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے کے دوران حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے…

اس اہم اجلاس سے وزیراعظم کی غیر حاضری ناقابل قبول ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں ناموس رسالت ﷺ جیسے حساس معاملے پر بات ہورہی ہے اور وزیراعظم غیر حاضر ہیں، ان کی غیر حاضری ناقابل قبول ہے۔انہوں نے اس دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نور…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

ملک میں گزشتہ چند روز سے سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد آج سات سو روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہوگئی…

ہیوسٹن کی فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں بین المذاہب افطار ڈنر

ہیوسٹن کی فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں بین المذاہب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کے روح رواں ہارون مغل تھے، جنہوں نے مقامی تنظیموں کے اشتراک سے اس افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا تھا۔افطار ڈنر میں 65 سے زائد منتخب نمائندوں سمیت کانگریس کے اراکین،…