جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک بھر میں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر نعرہ تکبیر سے فضا گونج اٹھی۔ نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔یومِ آزادی…

مزارِ قائد و اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

یومِ آزادی کے موقع پر آج صبح سویرے کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ اور لاہور میں مصورِ پاکستان حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات منعقد ہوئیں۔کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ…

مظفر آباد اسٹیڈیم میں پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میچز بھی ہونے چاہئیں ، حسین طلعت

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کے حسین طلعت کا کہنا ہے کہ مظفر آباد اسٹیڈیم میں پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز بھی ہونے چاہئیں۔کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد پر ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی بھارت کا مکروہ چہرہ…

کم بیک کے لیے ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہا ہوں : عمر امین

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کے کرکٹر عمر امین کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں کم بیک کرنا ہے اسی کے لے محنت کر رہا ہوں۔بائیں ہاتھ کے بیٹسمین عمر امین نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ قومی ٹیم میں کم بیک کے لیے محنت کر رہاہوں، میرے…

پاک بحریہ کی یومِ آزادی کی تقریبات، 21 توپوں کی سلامی

کراچی سمیت ملک بھر میں پاک بحریہ کے یونٹس میں یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز صبح سویرے ہوا، کراچی میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یومِ آزادی کی صبح کا آغاز پاک بحریہ کے تمام یونٹس میں موجود مساجدمیں ملکی…

فہمیدہ مرزا کی پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن پر تنقید

بین الصوبائی رابطے کی وزیر فہمیدہ مرزا نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن سارے فیصلے اکیلے کر رہی ہے۔فہمیدہ مرزا نے جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس بورڈ کے ہاتھ کچھ نہیں،…

ارکانِ پارلیمنٹ سے اثاثوں کی تفصیلات 31 دسمبر تک طلب

الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر تک ممبران پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی سے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ارکان اپنے اثاثوں کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کروادیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ممبران اپنے اور زیر کفالت…

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن و حکومتی ارکان کی ایک دوسرے کے رہنماؤں پر الزام تراشی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ایک دوسرے کے رہنماؤں پر الزام تراشی کی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پینل آف چیئرمین سے ایوان کی کارروائی چلانا مشکل ہو گیا اور ن لیگ کے دو ارکان کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں…

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی بطور جج تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری و تعیناتی کی منظوری دی۔جسٹس محمد علی مظہر بطور جج سندھ ہائی کورٹ خدمات…

خطرناک ملزم فرار ہونے پر ایس ایچ او گولڑہ شریف معطل

پشاور پولیس کو مطلوب خطرناک افغانی گروہ کے 2 ملزمان اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ سے فرار ہوگئے اور پولیس دیکھتی رہ گئی۔آئی جی اسلام آباد نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او گولڑہ عاصم غفار کو معطل کردیا، واقعے کی ایف آئی آر…

ایف آئی اے کا بجلی اور گیس چوری پکڑنے والا یونٹ ختم

ایف آئی اے نے گیس اور بجلی چوری پکڑنے والا یونٹ بند کرکے یونٹ کے افسروں اور اہلکاروں کو دوسرے سرکلز میں بھیج دیا ہے۔ختم کیے جانے والے یونٹ نے مبینہ طور پر ایک حکومتی ایم این اے کی فیکٹری میں گیس چوری پکڑی تھی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ…

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا 14 اگست سے آغاز

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا ہفتہ 14 اگست سے قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں ہورہا ہے، ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔لیگ میں دفاعی چیمپیئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) راولپنڈی کی ٹیم چھٹی بار…

کبھی نیب تو کبھی ایف آئی اے بلا رہا ہے، شہلا رضا

سندھ کی وزیر برائے انسانی حقوق شہلا رضا نے کہا ہے کہ کبھی نیب تو کبھی ایف آئی اے بلا رہا ہے، میری ساکھ خراب کی جارہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی ایف آئی اے سائبر کرائم میں پیش نہیں ہوئے، صرف شہلا رضا اور ناصرحسین شاہ…

سندھ میں کورونا سے 29 مریضوں کا انتقال، 26.30 فیصد افراد کی ویکسی نیشن مکمل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں29 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1686 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2720 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 19790 ٹیسٹ کے…