hookup Blooming Grove whisper hookup hookup agency in singapore edelman hookup curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضلع پونچھ: بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں، ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں قابض سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فاشسٹ حکومت کی سربراہی میں نہتے کشمیریوں کے قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے، ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوج نے 4 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے تازہ ترین واقعے میں محاصرے کی آڑ میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اس سے قبل ہفتے کے دن ضلع پلوامہ میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہِ اکتوبر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں اب تک 20 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی میں جنوری 1989ء سے اب تک 95 ہزار 895 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.