17 year old hookup best really free hookup sites dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم دھوبی گھاٹ پر فوج کو زیر بحث نہ لائیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز یاد رکھیں کہ دھوبی گھاٹ اور موچی دروازے پر فوج کو زیر بحث لائیں گی تو سیاست میں بھی ان کے ساتھ دھوبی گھاٹ والا سلوک ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے  مریم نواز کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اداروں اور سربراہوں کا نام لینا کم عقلی ہے، جوڈو کراٹے اور سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کر کے وہ اپنی سیاسی قبر کھودیں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کہا کرتا تھا جب آٹا مہنگا ہوجائے تو سمجھو وزیراعظم چور ہے، آج روٹی پچیس روپے کی ہوگئی تو چور کون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے وہ پانچ سال پورے کریں گے، نواز شریف پلان کر کے لندن گئے وہ مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ڈالر کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ افغان حالات کو قرار دیتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کافی بڑی تعداد میں ڈالر افغانستان گیا ہے، چار پانچ کرنسی ایکسچینج کا آڈٹ کرارہے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کا گناہ کیا ہے کہ آپ نے آج عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان منتخب نہيں سلیکٹڈ ہے، ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہوجاتے اگر تم نے جمہوری رویہ اپنایا ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پنڈورا پیپرز میں عمران خان کی جماعت اول نمبر پر آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.