hookup lynchburg va hookup Millerton hookup Middletown Delaware galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول: آٹھ ٹیموں پر محیط کوالیفائنگ مرحلے کا آغاز آج سے

ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول: پاکستان کے میچ کب، کہاں اور کس کے ساتھ کھیلے جائیں گے اور سکواڈ میں کون کون شامل ہے؟

شاداب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کے آغاز میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی بچا ہے۔

17 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جا رہا ہے جس کے فائنل راؤنڈ (سپر 12) میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

یہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی گذشتہ برس انڈیا میں منعقد ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ پانچ برس بعد منعقد ہو رہا ہے اور شائقین کرکٹ اس کا بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم اس ورلڈ کپ میں بطور فیورٹ تو داخل نہیں ہو رہی لیکن تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ماضی کے تجربے کے باعث اسے فائدہ ضرور ہو سکتا ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے جس میں خصوصی کووڈ پروٹوکولز کے تحت تین ریزرو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر جس سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا اس میں نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے بعد چار تبدیلیاں کی گئی ہیں اور جہاں سرفراز احمد، شعیب ملک اور حیدر علی پہلی مرتبہ سکواڈ کا حصہ بنے ہیں وہیں فخر زمان کو ریزرو کھلاڑی سے مرکزی سکواڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے چار ایڈیشنز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دو ایڈیشنز میں فائنل اور اگلے دو میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ تاہم سنہ 2014 اور 2016 کے ورلڈ کپ میں پاکستان سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا۔

کوالیفائنگ مرحلہ

آئندہ ماہ ہونے والے ٹورنامنٹ کی منفرد بات یہ ہے کہ اس کے آغاز سے قبل ایک کوالیفائنگ مرحلہ بھی ہو گا جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں اور ان میں سے چار اگلے مرحلے (سپر 12) کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اس مرحلے کے بعد سیمی فائنل مرحلے کا آغاز ہو گا جس کے بعد 14 نومبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے گروپ میں کوالیفائنگ مرحلے کے گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم اور گروپ بی میں سرِفہرست رہنے والی ٹیم بھی شامل ہو گی۔

برائے مہربانی انتظار کریں

اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچ کن ٹیموں کے ساتھ ہوں گے، ان میچوں کے اوقات کیا ہوں گا، یہ کہاں کھیلے جائیں گے اور پاکستان کے سکواڈ میں کون سے کھلاڑی شامل ہیں اس حوالے سے تفصیل درج ذیل ہے۔

پاکستان بمقابلہ انڈیا

پاکستان اور انڈیا اتوار 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے مدِمقابل ہوں گے۔

ون ڈے ورلڈکپ کی طرح پاکستان نے انڈیا کو اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شکست نہیں دی۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ورلڈ کپ مقابلوں میں چار میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں تمام ہی انڈیا کے نام ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں منگل 26 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے مدِ مقابل ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے تین میں پاکستان جبکہ دو میں نیوزی لینڈ کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

افغانستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستان بمقابلہ افغانستان

پاکستان اور افغانستان جمعہ 29 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے مدِ مقابل ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں آمنے سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا ہے جس میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان بمقابلہ (کوالیفائنگ گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم)

اس میچ میں پاکستان کا مقابلہ کس ٹیم سے ہو گا اس کا فیصلہ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے اختتام پر ہو گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان بمقابلہ (کوالیفائنگ گروپ بی میں سرِفہرست آنے والی ٹیم)

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ میں پاکستان کا مقابلہ کس ٹیم سے ہو گا اس کا فیصلہ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے اختتام پر ہو گا۔

پاکستان کا سکواڈ

پاکستان کے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)،فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، سرفراز احمد، حیدر علی، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،عثمان قادر (ریزرو)، خوشدل شاہ (ریزرو) اور شاہنواز دھانی (ریزرو) شامل ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.