کراچی فیکٹری واقعہ، حافظ نعیم کا جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ
امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ایک ہی…
آئرلینڈ نے پاکستان کا نام سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا
آئرلینڈ نے پاکستان کا نام سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔ آئرلینڈ میں پاکستانیوں کے لیے ہوٹل میں قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔مسافروں کے لیے کورونا کی پی سی آر نیگیٹو رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ گھروں پر پانچ روز قرنطینہ کرنا…
تین سال بعد بھی بدعنوانی کا سراغ نہیں ملا، پرویز رشید
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ شریف برادران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تین سال گزر جانے کے باوجود بدعنوانی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ تین سال سے ہر سرکاری فائل کنگھالنے کے بعد بھی…
لاہور میں رکشہ میں سوار لڑکی سے بے ہودہ حرکت کرنے والے ملزمان کو جیل بھجوادیا گیا
یوم آزادی پر مینار پاکستان کے قریب موٹر سائیکل رکشا میں سوار لڑکی سے بے ہودہ حرکت کے الزام میں گرفتار دو افراد کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کی مدد سے پولیس نے ملزم کا خاکہ بھی تیار کر لیا، خاکے کے مطابق ملزم کی عمر…
کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتوں کا راج، جہاز کے قریب گھومتے نظر آئے
سول ایوی ایشن کے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی قلعی کھل گئی۔ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتوں کا راج ہوگیا۔کتے ہڈی بوٹی کی تلاش میں مٹر گشت کرتے رہے اور جہاز کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔ اسلام آباد جانے والی پرواز کے ایک…
پنجاب میں تبدیلی کے معاملے پر شریف خاندان میں اختلاف کی بات مفروضہ ہے، شہباز
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈيا کے سوال پر کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کے معاملے پر شریف خاندان میں اختلاف کی بات مفروضے پر مبنی ہے۔ میڈیاسے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی…
پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا ہے، افغان طالبہ کا الزام
پشاور میں مقیم میڈیکل کالج کی افغان طالبہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس کے والد کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور والد کو گھر سے حراست میں لیا۔ افغان طالبہ فرشتے نے پریس کانفرنس کے دوران پولیس…
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سودمند ثابت ہوتی ہے تو ضرور اس کا استعمال ہوگا، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر عدم اعتماد سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں، اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین سود مند ثابت ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن ضرور اس کا استعمال کرے…
کراچی فیکٹری واقعہ، عرب پارلیمنٹ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت
عرب پارلیمنٹ نے کراچی کی کیمیکل فیکٹری واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عرب پارلیمنٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ…
دہشت گردی کا خاتمہ اور کراچی سے بوری بند لاشوں کوختم کیا، شہبازشریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور کراچی سے بوری بند لاشوں کو ختم کیا، کراچی سے بھتے اور پرچی کا خاتمہ کرکے ملک کی معاشی شہ رگ کو امن کا تحفہ دیا۔ کراچی میں میڈیا…
زیارت میں شہید لیویز اہل کاروں کے لواحقین اور قبائلیوں کا دھرنا
بلوچستان کے شہر زیارت میں شہید لیویز اہل کاروں کے لواحقین اور قبائلیوں نے زیارت کراس پر دھرنا دے دیا۔ شمالی بلوچستان کی اہم قومی شاہراہ پر ٹریفک گھنٹوں معطل رہی۔ مظاہرین نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک میتوں کو سپردِ خاک نہیں کیا جائے…
تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس میں داخلے کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار، محکمہ داخلہ سندھ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ کراچی سے جاری اس حکم نامے کے مطابق تعلیمی اداروں اور ریسٹورنٹس میں داخلے کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ جبکہ شاپنگ مالز اور…
سرگودھا میں خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے گئے، زیادتی کی کوشش
سرگودھا میں تین افراد نے مبینہ طور پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے زبردستی زیادتی کی کوشش کی اور کپڑے پھاڑے۔ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون کے مطابق تین افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے اور…
فیکٹری آتشزدگی واقعہ: مرنے والوں میں ایک خاندان کے 4 افراد شامل
کراچی کے علاقے کورنگی کی کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ایک ہی خاندان کے 4 بھائی بھی جاں بحق ہوگئے۔کورنگی کی فیکٹری میں بھڑکنے والے شعلے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی زندگیاں بھی لے گئے، پانچ بھائیوں میں سے چار گھر والوں کو جدائی کا…
پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو غیر ملکی دستاویزات کے ساتھ پاکستان آنا چاہے اسے 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیں گے۔ عمران خان تھکی اپوزیشن سے نہیں جا رہے۔ مولانا فضل الرحمن بدلتے حالات میں قومی ذمہ داری ادا کریں۔لاہور میں پریس…
افغانستان سے انخلا، نیٹو کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
افغانستان سے انخلاء کے بعد پاکستان پہنچنے والے غیر ملکیوں کو لے جانے کیلئے نیٹو کا خصوصی طیارہ جمعہ کی رات اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیٹو کی اسپیشل فلائٹ ایم ایم ایف 53 نے یورپی ملک نیدرلینڈ کے آئن دھاون ایئرپورٹ…
طالبان کو مشورہ دیں گے حکومت میں تمام نسلی گروپوں کی نمائندگی ہونی چاہیے، فواد چوہدری
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان متعدد نسلی گروہوں پر مشتمل ملک ہے، طالبان کو یہی مشورہ دیں گے حکومت میں تمام نسلی گروپوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ…
افغانستان میں قیامِ امن کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا، شاہ محمود
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ایرانی صدر کو وزیر اعظم عمران خان کی مبارک باد پہنچائی۔شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتِ حال سے آگاہ…
تین بیٹے فیکٹری میں جل کر جاں بحق ہوگئے، مزدرو بھائیوں کے والد کی گفتگو
کراچی کے علاقے کورنگی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق 3 بھائیوں کے والد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے 5 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جن میں سے 3 آج جاں بحق ہوگئے۔محمد احسن نے کہا کہ تینوں جاں بحق بیٹے شادی شدہ تھے، ان کے 4، 4…
سندھ میں کورونا کے مزید 1217 نئے کیسز، 37 اموات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1217 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 37 اموات رپورٹ ہوئیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں18817…