بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم نے کی، اجلاس میں  تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اجلاس میں شریک تھے۔

‏قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام صورتحال پر گفتگو ہوئی، ہم نے مذکرات کے دروازے بند نہیں کیے، تاہم ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائیگا، خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں، حکومت نے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔

You might also like

Comments are closed.