بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لے،مفتی تقی عثمانی

 کراچی: معروف عالم دین اور وفاق المدارس کے صدر مفتی تقی عثمانی نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے دھرنوں پر ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویشناک ہے حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لیتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے تشدد اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے بجائے پرامن راستے اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ فریقین پر لازم ہے کہ گستاخوں کے بجائے اپنا گھر تباہ کرنے سے پرہیز کریں۔

You might also like

Comments are closed.