جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومت نے اجلاس ملتوی کرکے راہ فرار اختیار کی، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت پر قوم کے جذبات سے کھیلنے کا الزام لگادیا۔احسن اقبال نے آج کے قومی اسمبلی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اجلاس ملتوی کرکے راہ فرار اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ…

سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈے لگانے پر پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 پر ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈے لگانے پر پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے لئے سرکاری املاک…

پاکستان میں حالات بھارت کی نسبت بہت بہتر ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات بھارت کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق بھارت کے مقابلے میں ہمارے حالات بہت بہتر…

پاکستان 119رنز حاصل نہ کرسکا، 99 پر آل آؤٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کےلیے 119 رنز کا ہدف بھی پہاڑ بن گیا، زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں پوری ٹیم 99 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میں میزبان زمبابوے نے مہمان پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر شایقین کرکٹ کو…

کس قانون کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا گیا؟ راجا پرویز اشرف

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک لیبک (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سوال اٹھادیا۔اسمبلی اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس قانون کے تحت…

وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیصی شرح دوسرے صوبوں کے مقابلے میں کم…

نواز شریف سے شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ

اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔نواز شریف نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارک باد دی، اس موقع پر مریم نواز، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔شہباز شریف اور…

شہباز شریف کو رہا کر دیا گیا

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو رہا کردیا گیا۔حمزہ شہباز اپنے والد شہباز شریف کو لینے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے، ان کے ہمراہ مریم اورنگ زیب، رانا ثناء اللّٰہ، سعد…

چلی میں 5.5 شدت کا زلزلہ

چلی میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ چلی کے شہر سان انتونیو کے جنوب مغرب میں 80 کلومیڑ دور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکڑ سکیل پر زلزے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کا مرکز 7.5 کلومیڑ زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزے…

چین: 20 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگادی گئی

چین میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 20 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگادی گئیں ہیں۔حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں  ہیلتھ ورکرز، یونیورسٹی طلبہ اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں پر زور دیا گیا۔چین نے مقامی سطح پر تیار کردہ 5 ویکسینوں کی منظوری…

گنے کی خرید و فروخت میں مڈل مین کا کردار ختم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے گنے کی خرید و فروخت میں مڈل مین کا کردار ختم اور کاشتکاروں کو بذریعہ بینک ادائیگی کیلئے قانون سازی کا حکم دیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کیلئے قانون سازی کے معاملے پر سماعت کی…

دوسراT20:پاکستان کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دیا ہے۔زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 118 رنز اسکور کیے، کمن ہکموے 34 رنز بنا کر…

ملک میںSOPs پر عملدرآمد کیلئےفوج کی مدد لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج  کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے کہا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پولیس کی مدد کرے۔ وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کےاجلاس سے خطاب…

پاکستان T20 میں کونسا منفرد اعزاز اپنے نام رکھتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی بولرز کو سراہتے ہوئے کچھ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی…

بھارت میں مسلسل دوسرے روز3 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ

بھارت میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا وائرس کے 3 لاکھ سے زائدکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ نئی دہلی میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 25 کورونا مریض…

حکومتی وکیل آدھے حقائق بیان کر رہے ہیں: جسٹس قاضی فائز

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نظرِ ثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومتی وکیل کی طرف سے آدھے آدھے حقائق بیان کیئے جا رہے ہیں، ایسے حکومتی وکیل دلائل دیتے رہے تو پوری رات گزر جائے گی۔جسٹس منظور احمد ملک نے…

5 فیصد سے زائد کیسز والے علاقوں کے اسکول بند، دفتری اوقات محدود

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 5 فیصد سے زائد کیسز والے علاقوں میں اسکول عید تک بند جبکہ دفتری اوقات دوپہر2 بجے تک محدود  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ تمام وہ اضلاع جہاں 5 فیصد…

اسامہ ستی قتل، دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج

پولیس کے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 21 سالہ نوجوان اسامہ ستی کے مقدمہ قتل سے دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کے انسدادِ دہشت…

کورونا وائرس ،کے پی میں مجموعی شرح 15 فیصد ہوگئی

خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مردان میں 51 فیصد ہے اور اس کے بعد لوئر دیر میں 45 فیصد کورونا کی مثبت شرح ہے۔رپورٹ میں…

شاہ محمود قریشی ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، استنبول کے ہوائی اڈے پر ڈپٹی گورنر اور پاکستانی سفیر نے اُن کا استقبال کیا۔دورۂ ترکی کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات متوقع…